سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے ریٹ بڑھ گئے
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4,328 ڈالر تک پہنچ گیا۔
عالمی سطح پر قیمتوں میں ہونے والی اس معمولی بڑھوتری کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا۔