علاقائی نیوز

کراچی ناردرن بائی پاس پر واقع عوام دوست مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے

کراچی ناردرن بائی پاس پر واقع عوام دوست مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جہاں مختلف شہروں سے مویشیوں سے لدے ٹرک بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
رحیم یار خان، گھوٹکی، نوابشاہ، ملتان اور سانگھڑ سمیت ملک بھر سے بیوپاری اپنے جانور لے کر منڈی میں پہنچ رہے ہیں۔ مارشیلنگ ایریا میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی جانب سے جانوروں کا باقاعدہ معائنہ بھی کیا جا رہا ہے۔
منڈی کے سفائر بلاک میں ایک خاص “چاند بیل” کی انٹری نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس کے ڈھائی فٹ لمبے سینگ اور کالی و سرمئی رنگت اسے نمایاں بنا رہی ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق اس بیل کی خوراک میں گندم، مکئی کا آٹا، چوکر، سوکھی روٹی اور ہرا چارہ شامل ہے، جبکہ صفائی اور ویکسینیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی طارق تنولی کے مطابق عوام دوست منڈی میں جانوروں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں 24 گھنٹے پانی، مؤثر لائٹنگ، محفوظ پارکنگ اور فوڈ اسٹریٹ جیسی سہولیات شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے