مظفرگڑھ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
مظفرگڑھ، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،تھانہ خان گڑھ پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، 103 بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار مقدمہ درج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی، ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الواحد عرف ببلو سے 103 بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ کا کہنا تھا کہ ایسے شراب فروشوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے اور ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہ ہیں،۔ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،عوام کو چاہیے کسی بھی قسم کے جرم کی اطلاع فوری اپنے قریبی پولیس اسٹیشن یا پکار 15 پر دیں، جرائم سے پاک معاشرہ اور شہریوں کے تحفظ اور جان ومال کی حفاظت کے لیے مظفرگڑھ پولیس ہم وقت کوشاں ہے