کراچی: معروف سیاسی و سماجی رہنما محمد شریف گبول اور مشتاق گبول کی صاحبزادیوں کی شادی و ولیمہ کی پروقار تقریب
کراچی: معروف سیاسی و سماجی رہنما محمد شریف گبول اور مشتاق گبول کی صاحبزادیوں کی شادی و ولیمہ کی پروقار تقریب نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی
تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی سردار نبیل گبول، چیف سردار حاکم خان نونانی، سابق ایم پی اے کریم بخش گبول،کراچیائٹس فورم کے چیئرمین سید طارق علی شاہ ،وائس چیئرمین یوسی چار محمد رحیم گبول،کامریڈ رمضان گبول سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے دلہا وزیر احمد گبول، نظیر احمد گبول و دلہن اور اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مہمانوں نے محمد شریف گبول اور مشتاق گبول کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب خوشگوار ماحول، روایتی مہمان نوازی اور بہترین انتظامات کے باعث شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ مہمانوں کی جانب سے میزبان خاندان کی عزت افزائی اور پرتکلف استقبال کو خوب سراہا گیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات نہ صرف خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی روابط کو بھی مزید مضبوط کرتی ہیں