پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے ریونیو دفاتر کو تالے لگا دیے
پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے ریونیو دفاتر کو تالے لگا دیے، جس کے باعث انتقالات، فردات اور دیگر اہم ریونیو امور متاثر ہوئے جبکہ سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وی او:
پٹواری یونین کے صدر محمد اکرم شاہد اور دیگر عہدیداران نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 2015 میں منظور کی گئی سکیل اپ گریڈیشن، ٹی اے ڈی اے اور مختلف الاؤنسز کی سمری پر دس سال گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ رہنماؤں کے مطابق پٹواری برادری اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کر رہی ہے اور مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری جانب دفاتر بند ہونے سے شہری خوار ہوتے رہے اور متعدد سائلین بغیر کام کروائے واپس لوٹ گئے