علاقائی نیوز

ہارون آباد میں صفائ ستھرائ کاکام روک دیا گیا ۔

ہارون آباد میں ستھرا پنجاب کمپنی کا انوکھا کارنامہ ایک طرف تو شہر بھر میں بھاری بل جرمانوں کے ساتھ بھیج دیۓ جبکہ دوسری جانب ستھرا پنجاب کے ورکرز کی تنخواہوں سے بھی کٹوتی کا سلسلہ کئ ماہ سے جاری۔ ورکرز نے صفائ کا کام چھوڑ کر بلدئیہ کمیٹی کے سامنے روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا۔ ورکرز کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی 8گھنٹے کی بجاۓ 12 گھنٹے لی جانے کے باوجود 5000 کٹوتی کی جارہی ہے ۔جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے وزیر اعلی مریم نواز اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی کئی ماہ سے کٹوتی کی جانے والی تنخواہیں انکو واپس دلوائ جائیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ مہنگائ کے اس دور میں پہلے ہی گزارا مشکل ہو رہا ہے اوپر سے تنخواہوں کی کٹوتی کسی صورت قبول نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے