پاکپتن کے علاقے گردتہ کے قریب نہر میں گزشتہ روز پڑنے والا شگاف 17 گھنٹوں بعد بھی بند ہوا۔۔
پاکپتن کے علاقے گردتہ کے قریب نہر میں گزشتہ روز پڑنے والا شگاف 17 گھنٹوں بعد بھی بند ہوا۔۔۔پانی کے بہاؤ سے قریبی دیہات میں کرڑوں روپے مالیتی فصلیں تباہ ہو گئیں۔۔متاثرین کا ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج پاکپتن کے علاقے ہیڈ گردتہ کے قریب گزشتہ روز نہر میں پڑنے والا 40 فٹ چوڑا شگاف بند نہ ہوسکا۔۔پانی سے متعدد دیہات کی زرعی اراضی زیر آب، کروڑوں روپے مالیتی فصلیں تباہ ہو گئیں۔گاوں اکال گڑھ شاہنواز۔ 27 ایس پی بٹنگا سمیت کئی آبادیوں کا رقبہ زیرے آب آگیا۔۔مقامی افراد کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بار بار اطلاع کے باوجود کوئی عملہ نہیں پہنچاکروڑوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئیں، متاثرین کی دہائی دی کہ آبادی اور فصلوں کو بچانے کے لیے گزشتہ روز سے آپکی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔۔انتظامیہ کی کاروائیاں زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں