علاقائی نیوز

نصیرآباد میں (LPG) کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار

نصیرآباد میں (LPG) کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی 500 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث گیس فروخت کرنے والے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر رہے ہیں۔
شہریوں کے مطابق گھریلو استعمال کے لیے ایل پی جی واحد متبادل ایندھن بن چکی ہے، تاہم قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کا بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ عوام نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے