علاقائی نیوز

*میرپورخاص: شیعہ رہنماؤں کا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کے خلاف انتظامیہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ

میرپورخاص میں شیعہ علماء کرام، امام بارگاہوں کے منتظمین اور مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی میرپورخاص کے ساتھ ہونے والے مشترکہ اجلاس کے دوران ضلع میں مبینہ طور پر جاری کالعدم تنظیموں کی غیر قانونی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس میں رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ ضلع کے مختلف علاقوں، بالخصوص ڈگری میں، کچھ تنظیمیں بغیر اجازت ریلیاں، جلسے جلوس، روڈ بلاکنگ، جھنڈے اور پینا فلیکس لگانے سمیت وال چاکنگ جیسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے عام شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔شیعہ تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ان معاملات کے بارے میں پہلے بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا ہے، لیکن اب تک کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ مقامات پر نفرت انگیز نعرے بازی اور سڑکوں کی بندش کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں، جو مختلف طبقات میں بے چینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے