علاقائی نیوز

بنیادی مرکز صحت میں پہلی کامیاب ڈلیوری ہوئی

نواب ولی محمد: نواب ولی محمد کے قریب گاؤں مٹھا خان جوکھیو میں پی پی ایچ آئی کے تعاون سے چلنے والے بنیادی مرکز صحت میں پہلی کامیاب ڈلیوری ہوئی۔ اس حوالے سے ہسپتال کے میڈیکل آفسير ڈاکٹر پیر بخش کلہوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ علاقے کے لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہیلتھ ٹیکنیشن غلام قادر جوکھیو اور پورے عملے کی محنت اور لگن سے علاقے کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج اس سلسلے میں محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والی کولہی برادری کی خاتون کی پہلی کامیاب ڈلیوری مڈوائیف کرن اور ان کے عملے نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے