علاقائی نیوز

مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کئی افراد کو زخمی

مورو کے قریب کورائی تھانے کی حدود میں واقع گاؤں سنہڑی کے رہائشی بشیر احمد، محمد عرس، گلڻ اور ریاض علی نوڈھو نے اپنی خواتین مسمات فائزہ سونھن اور عمرہ زادی کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چند روز قبل ان کے گاؤں پر ایک سو سے زائد مسلح افراد نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کر کے ان کے کئی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
متاثرین کے مطابق واقعے کا مقدمہ پی ایس کورائی میں درج کیا گیا ہے جو اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ واپس لینے کے لیے بااثر وڈیروں بھادر جویو اور شریف جویو کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ پولیس کے ذریعے ان کے گھروں پر چھاپے مار کر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
احتجاج کرنے والوں کا مزید کہنا تھا کہ دو روز قبل ان کے گھروں پر چڑھائی کر کے نوجوان مظہر علی نوڈھو کو گرفتار کیا گیا، جس کے بعد بھادر جویو کی جانب سے پولیس کے نام پر دو لاکھ روپے طلب کیے گئے۔ رقم ادا نہ کرنے پر گزشتہ رات دوبارہ ان کے گھروں پر دھاوا بولا گیا۔
احتجاجی مظاہرین نے تاحلقہ ایم پی اے اور سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں خونریزی کا سبب بننے والے بھادر جویو، شریف جویو اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے