سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی اور ابتدائی سیشن میں مارکیٹ تیزی کے ساتھ آگے بڑھتی رہی۔
تاہم دن بھر کے کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ نے منفی سمت اختیار کی اور اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 696 پوائنٹس کمی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 478 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر آج کے سیشن میں اربوں روپے کا لین دین ہوا، جبکہ کروڑوں کی تعداد میں شیئرز کا تبادلہ ریکارڈ کیا گیا، جو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بھرپور سرگرمی کو ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 175 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔