تازہ ترین

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1778 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 327 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 70 ہزار 393 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران بھی مندی کا دباؤ برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس مزید تنزلی کے ساتھ 1 ہزار 778 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا تھا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 189 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 72 ہزار 894 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.09 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 0.72 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.58 فیصد کمی ہوئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 0.43 فیصد تنزلی دیکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے