علاقائی نیوز

"ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے کمپلینٹ برانچ، ڈی پی او آفس بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے کمپلینٹ برانچ، ڈی پی او آفس بھکر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان، ایس پی انوسٹیگیشن شوکت علی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
اس کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کہاور اپنے مسائل زبانی اور تحریری طور پر پیش کیے۔
آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے تمام مسائل نہایت توجہ سے سنے… اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری، منصفانہ اور میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے۔”

"آر پی او نے واضح کیا کہ پولیس عوام کی سہولت اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
موقع پر موجود سائلین نے آر پی او سرگودھا کے موقع پر صادر احکامات اور ان میں سے اکثر سائلین کو فوری میرٹ پر انصاف کی فراہمی کے احسن اقدامات کو خوب سراہا جن میں ضلع بھر سے سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ صحافتی حلقوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اور سب نے آر پی او سرگودھا کے اس خوبصورت انداز موقع پر موجود جملہ احکامات اور ان پر فوری عملدرآمد کے اس سنگم کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پر سو فیصد عملدرآمد کو پنجاب بھر کیلئے ایک مثالی انتظامی عمل کا شاھکار کردار کا نام دیکر خراج تحسین پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے