رسول بخش پلیجو کی آٹھویں برسی
عوامی تحریک کے بانی رہنما مرحوم رسول بخش پلیجو کی آٹھویں برسی قومی عوامی تحریک کے سکرنڈ تنظیمی دفتر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو ایک اصول پسند، بےباک اور عوام دوست رہنما تھے جنہوں نے صوبائی خودمختاری، آئین کی بالادستی، عوامی حقِ حکمرانی اور خواتین کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ مقررین نے کہا کہ مرحوم کے نظریات اور خدمات آج بھی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔