گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوابزادہ امیر خان لاڑک نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ باشعور عوام نے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوامی بیانیے اور پارٹی کی عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت، ترقی اور عوامی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اور اعتماد پارٹی کی کامیابی کی بنیاد ہے۔