علاقائی نیوز

حویلی لکھا، 26واں آل پاکستان میاں سردار علی کلس فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

ہمارے تحصیل رپورٹر دیپالپور سید ریاض احمد کے مطابق حویلی لکھا میں 26واں آل پاکستان میاں سردار علی کلس فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔

میگا ایونٹ میں ملک بھر کی 24 نامور ڈیپارٹمنٹس اور کلب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جہاں شائقین کو سنسنی خیز اور اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ چیف آرگنائزر میاں نواب خان کلس کی جانب سے ٹیموں، آفیشلز اور تماشائیوں کیلئے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ منتظمین کے مطابق ایونٹ کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور فٹبال کے کھیل کو مزید مقبول بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے