تازہ ترین

بیوی کے قتل اور لاش قبرستان میں پھینکنے کے مقدمے کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا

سوات کے علاقے مٹہ میں اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں مطلوب ملزم پولیس کارروائی کے دوران ہلاک ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم سیف الملوک ولد لاہور، سکنہ وردگ مٹہ، تھانہ چپریال میں درج مقدمہ (جرم 302، مورخہ 13 جون 2026، مقدمہ نمبر 132) میں مطلوب تھا۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او چپریال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، تاہم چھاپے کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا۔

بعد ازاں پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے