تازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی اسکیننگ مشین کو کنٹینر میں بند کرنے کا معاملہ سامنے آ گیا

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی کارگو اسکیننگ مشین سے متعلق صورتحال سامنے آئی ہے، جس میں مبینہ طور پر انتظامی تاخیر اور غیر فعال نظام کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کارگو میں نصب کروڑوں روپے مالیت کی اسکیننگ مشین گزشتہ تین ماہ سے استعمال میں نہیں آ سکی اور اسے عارضی طور پر ایک کنٹینر میں رکھا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جدید اسکیننگ نظام فعال نہ ہونے کے باعث کارگو آپریشنز میں نجی کمپنیوں کی خدمات لی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے مختلف بین الاقوامی روٹس جیسے لندن، کینیڈا، دبئی اور دیگر مقامات کے لیے کارگو کلیئر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشین کی عدم فعالیت کے باعث قومی ایئرلائن کو ممکنہ مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ اس کے باوجود کارگو آپریشنز جاری ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپ کے سیکیورٹی معیار کے مطابق سنگل ویو کے بجائے ڈوئل ویو اسکیننگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق اس عمل میں مشین کی تنصیب اور سافٹ ویئر کی درستگی کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، جس پر انجینئرز کام کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ مشین جلد فعال ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنصیب کے دوران سیکیورٹی تقاضوں کے تحت متبادل انتظام کیا گیا ہے اور کارگو آپریشنز بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے