بہاولپور میں سڑک کراس کرتی 7 سالہ بچی کو مسافر کوچ سے کچل دیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ خیرپور ٹامیوالی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس نے سڑک عبور کرتی ہوئی بچی کو ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں 7 سالہ علشبہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مسافر کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب جاں بحق بچی کی لاش مقامی اسپتال منتقل کی گئی، جہاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔