بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑے نے راہیں جدا کر لیں، وجہ بھی سامنے آ گئی
بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار جوڑے Gaurav Khanna اور Akanksha Chamola کی علیحدگی کی خبریں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فنکار، جنہوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی، اب ازدواجی رشتہ ختم کر چکے ہیں۔ اس خبر کے بعد مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس جوڑی کی علیحدگی کو غیر متوقع قرار دیا۔
طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے درمیان آکانکشا چمولا نے علیحدگی کی ایک اہم وجہ بھی بیان کی۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان مستقبل کی خاندانی زندگی سے متعلق خواہشات میں اختلاف موجود تھا۔
آکانکشا کا کہنا تھا کہ گورو کھنہ والد بننے کی خواہش رکھتے تھے، جبکہ وہ انہیں یہ خوشی نہیں دے سکتیں، اور اسی بنیادی اختلاف نے دونوں کے تعلقات پر اثر ڈالا۔
مداحوں کی جانب سے اس معاملے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی علیحدگی نے انہیں حیران کر دیا ہے۔