بزنس نیوز

اوورسیز پاکستانیوں کا معیشت پر اعتماد برقرار۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی معیشت پر اعتماد برقرار ہے، جس کا اظہار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ہونے والی سرمایہ کاری سے ہوتا ہے۔ اپریل 2026 تک اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 12 ارب 74 کروڑ 70 لاکھ ڈالر وصول کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اسکیم ملک میں سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اکاؤنٹس سے 2 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بیرون ملک منتقل کیے گئے، جبکہ 8 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مختلف ملکی شعبوں میں استعمال ہوئے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں خالص قابلِ واپسی واجبات کی مالیت 2 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے