انٹرنشنل نیوز

افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی کی عالمی سطح پر تصدیق

افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی، روسی انتباہ اور خطے کے لیے خطرات پر تشویش

روس نے افغانستان میں مختلف دہشتگرد گروہوں کی مبینہ موجودگی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے کے لیے سیکیورٹی خطرات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے وسطی ایشیائی ممالک کے ایک اجلاس کے دوران افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں سرگرم شدت پسند عناصر نہ صرف افغانستان بلکہ ہمسایہ ممالک کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اجلاس میں کہا کہ افغانستان میں متعدد مسلح گروہ فعال ہیں، جن کی سرگرمیوں میں اضافہ علاقائی امن و استحکام کے لیے چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بعض غیر قانونی نیٹ ورکس مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحے کی تجارت کے ذریعے مالی وسائل حاصل کر رہے ہیں، جس سے سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق روس کی جانب سے سامنے آنے والا یہ مؤقف خطے میں دہشتگردی کے خطرات سے متعلق پاکستان کے دیرینہ خدشات کی ایک حد تک توثیق کرتا ہے، جس میں افغانستان میں موجود غیر ریاستی مسلح گروہوں کے کردار پر مسلسل توجہ دلائی جاتی رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے