پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں بانئ سلسلہ عالیہ نوشاہیہ حضرت سید نوشہ گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں یومِ نوشہ گنج بخشؒ کے سلسلے میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ایوانِ فقر نوشاہیہ شرقپور شریف کی جانب سے صاحبزادہ میاں محمد مونس مراد نوشاہی (یو کے) نے کیا۔
تقریب میں ملک بھر سے ممتاز اہلِ دانش، اربابِ فکر و قلم، مشائخ عظام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ایوانِ فقر نوشاہیہ کے صدر صاحبزادہ میاں محمد صہیب سچیار نوشاہی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔

اس تقریب میں ڈاکٹر سید عارف نوشاہی ، سید احسن شاہ شرافت نوشاہی، سید محرم شاہ مظفر نوشاہی، صاحبزادہ شاہد ربانی نوشاہی ، محمد عثمان نوری ،خواجہ نور الزماں اویسی ، خواجہ عامر فرید چشتی صابری، خواجہ محمد ریاض اویسی، ڈاکٹر عصمت اللہ زاہد نوشاہی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر حضرت علامہ میاں نور محمد نصرت نوشاہی نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے حضرت سید نوشہ گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کی دینی و روحانی خدمات اور سلسلہ عالیہ نوشاہیہ کی تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر سید معروف حسین شاہ عارف نوشاہی رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند صاحبزادہ سید احسن شاہ شرافت نوشاہی نے خصوصی دعا کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *