پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے وفد کی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان سے ملاقات، طبی سہولیات اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال
دریا خان میں پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے عہدیداران کے وفد نے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ نزاکت عباس نقوی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ نوید انجم کی قیادت میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان ڈاکٹر شاہد محمود سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کو درپیش مسائل، علاج معالجے کے انتظامات اور عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر وفد نے اس امر پر زور دیا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کے مسائل کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ عوامی مسائل کی مؤثر نشاندہی اور انہیں متعلقہ اداروں تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ بنیادی سہولیات کی بہتری میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔
ملاقات کو صحافتی ادارے اور محکمہ صحت کے درمیان رابطے کے فروغ اور عوامی مسائل کے حوالے سے باہمی مشاورت کی ایک مثبت کاوش قرار دیا گیا۔
