بھارتی اداکارہ اور ماڈل ایشا رکھی نے معروف ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنے تعلق اور پھر ہونے والی علیحدگی پر پہلی بار تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے اس عرصے کو اپنی زندگی کا انتہائی تکلیف دہ مرحلہ قرار دیا ہے۔

بگ باس 20 کا حصہ بننے سے قبل بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایشا رکھی نے کہا کہ انہوں نے کافی عرصے تک اپنی ذاتی زندگی اور بادشاہ کے ساتھ تعلق کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنے سے دانستہ طور پر گریز کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس رشتے اور اس شخص کی نجی زندگی کا احترام برقرار رکھنا چاہتی تھیں جس سے انہیں محبت تھی، اسی لیے دونوں کے درمیان ہونے والی صورتحال کو میڈیا کے سامنے لانے سے ہمیشہ گریز کیا۔

تاہم ایشا کے مطابق انہیں تعلق کے دوران حالات کے بارے میں ایسی باتیں بتائی جا رہی تھیں جو بعد میں ان کے خیال میں حقیقت سے مختلف ثابت ہوئیں۔

اپنے مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ خود سے یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ اتنی سادہ لوح کیسے بن گئیں۔ ایشا نے اس عرصے کو اپنی زندگی کا بدترین وقت قرار دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اس رشتے میں دھوکا دیے جانے کا احساس ہوا تو ایشا رکھی نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف احساس نہیں تھا بلکہ ان کے ساتھ واقعی دھوکا ہوا۔

ایشا رکھی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ان کے اور بادشاہ کے درمیان تعلق ختم ہونے کی تصدیق بھی سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب معروف ریپر بادشاہ نے ایشا رکھی کی جانب سے لگائے گئے حالیہ الزامات پر تاحال کوئی عوامی ردعمل ظاہر نہیں کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *