تازہ ترین

3. وزیراعظم اور غلام احمد بلور کی ملاقات، قومی سیاسی حالات اور دیگر اہم موضوعات پر گفتگو۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی ماحول اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے غلام احمد بلور کی طویل سیاسی خدمات اور پارلیمانی کردار کو سراہتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ان کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔ ملاقات کے دوران قومی معاملات، سیاسی صورتحال اور دیگر اہم موضوعات بھی زیرِ گفتگو آئے۔

دریں اثنا، قومی اسمبلی کے متعدد ارکان نے بھی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چوہدری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان اور بابر نواز خان شامل تھے۔

ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاحی اقدامات اور مقامی سطح پر درپیش مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف نئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

ملاقاتوں کے دوران حلقوں کی سیاسی صورتحال، عوامی ضروریات اور دیگر متعلقہ معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طلحہ برکی اور وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے