کینیڈا کی یونیورسٹی کا انوکھا جشن، ڈائنوسار کے لباس میں عالمی ریکارڈ قائم
یونیورسٹی کی ایک تقریب میں 682 افراد نے ڈائنوسار کے ملبوسات پہن کر شرکت کی اور ایک ہی جگہ پر ڈائنوسار کے لباس میں افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ رنگا رنگ تقریب یونیورسٹی کی ٹیلر فیملی ڈیجیٹل لائبریری کے باہر منعقد ہوئی، جہاں طلبہ، اساتذہ اور دیگر شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کی سپورٹس ٹیمیں “ڈائنوز” کے نام سے مشہور ہیں، اسی مناسبت سے اس تھیم کا انتخاب کیا گیا۔
ریکارڈ کی تصدیق موقع پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے کی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے کوکس سائنس سینٹر اینڈ ایکویریم کے پاس تھا، جہاں 468 افراد نے ڈائنوسار کے لباس میں جمع ہو کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔