کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی — چار عدد موٹر سائیکلیں برآمد، ایک مطلوب ملزم گرفتار
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی — چار عدد موٹر سائیکلیں برآمد، ایک مطلوب ملزم گرفتار
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں انچارج سی سیکشن کندھکوٹ علی نواز سبزوئی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ چار عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں ان کے اصل مالکان اظہر علی شاہ، وقار احمد منگی، عبدالرزاق منگی اور حسین بخش سومرو کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
کارروائی کے دوران ایک مطلوب ملزم بھی گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت منظور احمد ولد غلام یاسین سبزوئی کے نام سے ہوئی ہے۔
کشمور پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے