علاقائی نیوز

کراچی کے علاقے شہید شاہ عنایت ولیج میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

کراچی کے علاقے شہید شاہ عنایت ولیج میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
​پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محبوب عباسی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سرور غازی، آصف خان، محبوب عباسی، تاج محمد وساڻ، خان بھادر شر۔ حسین بخش ناریجو۔ محمد یعقوب سولنگی۔ عبدالحمید جویو۔ پنھل لاڑک۔ سنجھا پروین اور کرن سمیت جیالوں، سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
​مقررین نے شہید بینظیر بھٹو کو جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آمریت کے خلاف تاریخی جدوجہد کی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
​رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محترمہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور خواتین کی توانا آواز تھیں، اور ان کا فکر و فلسفہ آج بھی زندہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے