علاقائی نیوز

کراچی کے ایسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔

کراچی کے ایسٹ زون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں قائم ایوب گوٹھ پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹر وسیم سومرو کی نگرانی میں پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت فیروز ولد زبیر پٹھان اور عصمت اللہ ولد دولت خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے، جو سہراب گوٹھ کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کرلیا گیا، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔
علاقہ مکینوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایوب گوٹھ پولیس چوکی اور سب انسپکٹر وسیم سومرو کی مؤثر کارروائیوں کو سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے