کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا فیصلہ، تمام اضافی فلورز مسمار کرنے کا حکم
کراچی: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عابد سلیم قریشی نے شہر بھر میں عمارتوں کے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے اضافی فلورز فوری طور پر منہدم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے عابد سلیم قریشی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا مقصد عمارتوں میں پیش آنے والے حادثات کی روک تھام اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔

اس سلسلے میں نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایس بی سی اے عابد سلیم قریشی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فرحان قیصر کے ہمراہ کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران نے ڈی جی ایس بی سی اے کو حادثے کے ممکنہ اسباب، جائے وقوع سے ملبہ ہٹانے اور جاری امدادی کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

عابد سلیم قریشی نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی سطح پر غفلت یا لاپرواہی ثابت ہوئی
ڈی جی ایس بی سی اے نے مزید واضح کیا کہ شہر بھر میں عمارتوں کے غیر قانونی اضافی فلورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے تمام فلورز کو منہدم کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں عمارتیں گرنے جیسے حادثات سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *