ڈیرہ مراد جمالی میں قائم ای پی آئی سینٹر اور فکس سائٹ کا تفصیلی دورہ
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی نے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں قائم ای پی آئی سینٹر اور فکس سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ای پی آئی پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات تمام گائیڈ لائنز اور ریکارڈز کا باریک بینی سے جائزہ لیااس موقع پر ویکسینیشن کے عمل بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی بروقت فراہمی کولڈ چین سسٹم رجسٹریشن اور ریکارڈ کی درستگی کا بھی معائنہ کیا گیا ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ای پی آئی پروگرام کے تمام اصولوں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور بچوں کی صحت کا تحفظ محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔دورے کے دوران انہوں نے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں