علاقائی نیوز

ڈگری پریس کلب میں جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کیریئر کاؤنسلنگ سیمینار منعقد ہوا

ڈگری پریس کلب میں جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کیریئر کاؤنسلنگ سیمینار منعقد ہوا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد امجد تھے۔
انہوں نے نوجوانوں کو کیریئر پلاننگ اور پیشہ ورانہ مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر مقررین نے بھی طلبہ کو محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔

ڈگری پریس کلب میں جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام شاندار کیریئر کاؤنسلنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعد امجد نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو بینکنگ سیکٹر، کیریئر پلاننگ اور پیشہ ورانہ مواقع کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی تعلیم اور کیریئر پر بھرپور توجہ دینی چاہیے، مایوسی سے بچتے ہوئے مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ کامیابی محنت اور جستجو سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ سعد امجد کا کہنا تھا کہ ناکامی کی صورت میں دوبارہ کوشش کرنا ہی اصل کامیابی کی علامت ہے، اور نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ سیمینار کے دوران مقررین نے بھی نوجوانوں کو محنت، لگن اور درست رہنمائی کے ذریعے زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا پیغام دیا۔
اس موقع پر جٹ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے بانی علی سنگھڑا، صدر عاقب والا، جنرل سیکرٹری اکرم گل سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ قائم خانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عبدالوہاب قائم خانی کی خصوصی شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے