اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو عارضی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ تازہ قیمتوں کے مطابق 4 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت تین سو 31 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق نظرِثانی شدہ نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور ان کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلی رات 12 بجے تک برقرار رہے گا۔

ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی قیمتوں کے جائزے کے بعد کی گئی ہے۔ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہا تو آئندہ قیمتوں کے تعین پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *