بزنس نیوز

وزیراعظم کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا اثر مقامی سطح پر بھی پڑنے کی توقع ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قیمتوں کے تعین کے لیے ایک شفاف اور ہفتہ وار نظام مرتب کرنے پر بھی کام جاری ہے، جس کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ان کے مطابق نیا طریقہ کار تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا تاکہ عوام کو قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے