بزنس نیوز

مالی سال 2025-26 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا اعلان

آڈیٹر جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (ڈی ڈی اوز) کو حالیہ خریداریوں اور خدمات کے بل مقررہ تاریخوں کے اندر جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے جاری ٹوکنز سے متعلق غیر منظور شدہ بل دوبارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی طے کر دی گئی ہے۔ مقررہ مدت کے بعد اعزازیہ یا دیگر کلیمز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ آف سائیکل ادائیگیوں اور کمپیوٹرائزڈ اسٹیٹمنٹس کی وصولی اور کارروائی کے لیے بھی الگ الگ ڈیڈ لائنز مقرر کی گئی ہیں، جبکہ بعض مراحل کی کارروائی عارضی طور پر مخصوص تاریخ تک جاری رہے گی۔

اے جی پی آر نے واضح کیا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر متعلقہ چیکس کی مدت ختم ہو جائے گی اور مقررہ تاریخ کے بعد پرانے چیکس کے بدلے نئے چیکس جاری نہیں کیے جائیں گے۔

تمام متعلقہ دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگیوں اور مالی امور سے متعلق کیسز بروقت مکمل کر کے مقررہ ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے