لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، ژالہ باری اور بارش سے موسم خوشگوار
صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کے باعث موسم سہانا ہو گیا۔ وحدت روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن اور مسلم ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں بادل خوب برسے جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی۔
گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک اور باغبانپورہ کے اطراف بھی بارش نے شہریوں کو خوشگوار احساس دیا، جبکہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور گلبرگ کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔
استنبول چوک، لوئر مال اور جی پی او کے نواحی علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہر کے متعدد مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا۔
ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک اور گردونواح میں بھی تیز بارش اور اولے پڑنے سے درجہ حرارت میں کمی آئی، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو گرمی سے وقتی ریلیف فراہم کیا۔