دلچسپ و عجیب

فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کی مینجمنٹ نے کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کر دیا

عالمی نمبر ون ارینا سبالینکا کے کتے ’ایش‘ کو فرنچ اوپن کی انتظامیہ نے خصوصی ایکریڈیٹیشن کارڈ جاری کیا، ’ایش‘ فرنچ اوپن کی تاریخ میں ایکریڈیٹیشن کارڈ حاصل کرنے والا پہلا کتا ہے۔

فرنچ اوپن میں ’ایش‘ اپنے ایکریڈیٹیشن کارڈ کے ساتھ پریکٹس سیشن سمیت باقی ایکٹیویٹی میں ارینا سبالینکا کے ساتھ جاتا ہے، اور سارا وقت ارینا کے ساتھ گزارتا ہے۔

فرنچ اوپن کی انتظامیہ کے اس حیران کن اقدام کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں، صارفین کتے کو ایکریڈیٹیشن کارڈ کی فراہمی پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے