عامر خان کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں نے پسند کرلیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اداکار کی حالیہ تصاویر میں ان کا قدرتی اور سادہ انداز، خاص طور پر سفید بال، مداحوں کے درمیان گفتگو کا موضوع بن گئے۔

61 سالہ عامر خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان کے موجودہ حلیے پر مختلف تبصرے کیے۔ کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ اداکار کو اس انداز میں دیکھ کر انہیں عامر خان کے ماضی کے کرداروں اور ان کے فلمی کیریئر کے ابتدائی دور کی یاد آگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اداکار کے نئے لک کو سراہا اور اسے عمر کے قدرتی تقاضوں سے جوڑتے ہوئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ مداحوں نے کہا کہ بالوں کا سفید ہونا، چہرے پر جھریاں آنا اور ظاہری شکل میں تبدیلی عمر بڑھنے کے فطری مراحل ہیں۔

مداحوں کے مطابق کسی بھی شخصیت کی ظاہری شکل کو صرف عمر کے پیمانے سے جانچنے کے بجائے اس کی شخصیت اور کامیابیوں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ معروف شخصیات کو بھی اپنی عمر کے مطابق قدرتی انداز اختیار کرنے اور بغیر کسی غیر ضروری تنقید کے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

عامر خان بالی ووڈ میں اپنی مختلف اور منفرد کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔ ان کے کیریئر میں کئی ایسی فلمیں شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف باکس آفس پر کامیابی حاصل کی بلکہ شائقین پر بھی گہرا اثر چھوڑا۔

اداکار کی حالیہ ظاہری تبدیلی نے ایک مرتبہ پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ قدرتی تبدیلیاں ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہیں، خواہ وہ عام شخص ہو یا فلمی دنیا کی معروف شخصیت۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے عامر خان کے موجودہ انداز کو ملنے والی پذیرائی اسی سوچ کی عکاسی کرتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *