سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں چند دن کے وقفے سے آج پھر بڑی کمی
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو گزشتہ چند دنوں کے دوران مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 126 ڈالر 27 سینٹس کی کمی کے بعد 4 ہزار 200 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی رجحان کے اثرات نظر آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 12 ہزار 627 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 364 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 385 روپے کم ہو کر 6 ہزار 929 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 352 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 893 روپے پر آ گئی۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز سے ہی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس 124 ڈالر اور مقامی سطح پر فی تولہ 12 ہزار 489 روپے کی کمی ہوئی تھی، جبکہ پیر کے روز مزید کمی کے ساتھ عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں قیمتیں نیچے آتی رہیں۔