ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
، تھانہ کمیر پولیس نے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر کے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ایس ایچ او چوہدری شکیل احمد کی سربراہی میں کی گئی۔
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کمیر چوہدری شکیل احمد نے اپنی ٹیم کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا مخبر کی اطلاع پر تھانہ کمیر پولیس نے محلہ مہاجرین کمیر میں کارروائی کرتے ہوئے روبینہ بی بی عرف عروبہ کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1220 گرام چرس اور نقدی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کی جانب سے کمیر شریف میں نشئیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑا گرینڈ آپریشن کیا جا رہا ہے