امریکا: خوش قسمت نمبر ‘7’ نے شہری کو 10 لاکھ ڈالر کا انعام دلوا دیا

امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک شخص کی برسوں پرانی خوش قسمتی کا یقین اس وقت حقیقت میں بدل گیا جب اس نے لاٹری میں 10 لاکھ ڈالر کا بڑا انعام اپنے نام کر لیا۔

بِسکو قصبے سے تعلق رکھنے والے تھامس مونوز نے بتایا کہ وہ ہمیشہ نمبر 7 کو اپنی خوش قسمتی کی علامت سمجھتے رہے ہیں۔ اسی یقین کی بنیاد پر انہوں نے مقامی اسٹور سے 10 ڈالر مالیت کا “Triple Red 777 Jackpot” اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ خریدا۔

مونوز کے مطابق ان کی زندگی میں نمبر 7 کی خاص اہمیت رہی ہے، کیونکہ ان کی تاریخِ پیدائش 7 ہے جبکہ ان کی پیدائش کا سال 1977 بھی اسی عدد سے وابستہ ہے۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اسی نمبر والی لاٹری آزمانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹکٹ خریدنے کے فوراً بعد جب اسے کھرچا تو حیرت انگیز طور پر معلوم ہوا کہ وہ 10 لاکھ ڈالر کے ٹاپ پرائز کے فاتح بن چکے ہیں۔

اپنی خوشی بیان کرتے ہوئے مونوز نے کہا کہ جیت کی تصدیق ہوتے ہی انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا اور خوشی کی شدت سے جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہو گیا۔ ان کے بقول یہ لمحہ ان کی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *