کمیر شریف پبلک ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ انتخابات 2026ء کے کامیاب انعقاد
کمیر شریف پبلک ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ انتخابات 2026ء کے کامیاب انعقاد کے بعد نو منتخب عہدیداران کا پہلا باقاعدہ تعارفی اجلاس منعقد، سوسائٹی کو نئے عروج پر لے جانے اور بلا تاخیر فلاحی کاموں کے آغاز کا عزم .کمیر شریف پبلک ویلفیئر سوسائٹی کے سالانہ انتخابات 2026ء کے کامیاب انعقاد کے بعد نو منتخب عہدیداران کا پہلا باقاعدہ تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ پبلک ویلفیئر سوسائٹی کے حالیہ انتخابات میں اراکین نے بھاری اکثریت سے نئی باڈی کو منتخب کیا ہے۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق محمد رضوان ارشد صدر، غلام ربانی نائب صدر اول اور سرفراز احمد نائب صدر دوم منتخب ہوئے ہیں۔ انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے وارث علی کو جنرل سیکرٹری اور محمد جواد ثاقب کو جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مالیاتی امور کے لیے رضوان احمد بھٹی فنانس سیکرٹری جبکہ میڈیا اور رابطہ کاری کے لیے زاہد نزیر بھٹی سیکرٹری نشر و اشاعت منتخب ہوئے ہیں۔ نو منتخب صدر محمد رضوان ارشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2026ء کی یہ نئی کابینہ سوسائٹی کو ایک نئے عروج پر لے کر جائے گی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری وارث علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے فوری بعد اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد وقت ضائع کیے بغیر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کا باقاعدہ آغاز کرنا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور سوسائٹی کی کامیابی و کامرانی کے لیے خصوصی دعا کی گئی