کشمور پولیس کا گبلو کے کچے میں دوسرے روز بھی بڑا سرچ اینڈ ریڈ آپریشن جاری
کشمور پولیس کا گبلو کے کچے میں دوسرے روز بھی بڑا سرچ اینڈ ریڈ آپریشن جاری
چار 04 مشتبہ افراد زیرِ حراست – ڈاکوؤں کے ٹھکانے مسمار
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی خصوصی ہدایات پر تھانہ گبلو کی حدود میں دوسرے روز بھی بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریڈ آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، تھانہ بخشاپور کی حدود شربت واہ کے قریب گزشتہ روز کوچ پر فائرنگ اور ڈکیتی کی کوشش میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور کے لیے کچے کے علاقے گبلو میں کشمور پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
آپریشن میں ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز، بھاری پولیس نفری، ایلیٹ فورس، اے پی سیز، چین کوبرا اور جدید اسلحہ سے لیس جوان حصہ لے رہے ہیں۔
پولیس نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
آپریشن کے دوران ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں، پناہ گاہوں اور جرائم پیشہ عناصر کے مراکز کو نذرِ آتش کر کے مسمار کر دیا گیا