کشمور پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ انکاؤنٹر — 02 دو انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک
کشمور پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ انکاؤنٹر — 02 دو انتہائی خطرناک ڈاکو ہلاک
خطرناک ڈاکو فرید میرانی اپنے ساتھی سمیت ہلاک
تھانہ کشمور کی حدود لائین پرانی کے قریب کشمور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی۔ اطلاع موصول ہونے پر کہ مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے موجود ہیں،
پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ ایس ایس پی کشمور کی ٹیم کا اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت 1-فرید میرانی ولد محمد حارف عرف عارف میرانی اور 2-بھورو عرف بھورل ولد مور میرانی کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک ڈاکو انتہائی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے، جن میں قتل، اقدام قتل، بچوں کا اغوا، پولیس پر حملے، پولیس اہلکاروں کی شہادت، انڈس ہائی وے پر ڈکیتیاں، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتیں شامل ہیں۔ *
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کہنا تھا
ہلاک ڈاکو ضلع کشمور، گھوٹکی، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں میں بھی جرائم کی کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں۔
ہلاک ڈاکو فرید میرانی کے سر کی قیمت کے لیے سندھ حکومت کو ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش بھی کی گئی تھی۔
ہلاک ڈاکوؤں سے ایک عدد کلاشنکوف ، ایک عدد پسٹل اور بلڈ پروف جیکٹ برآمد
کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گ