علاقائی نیوز

کراچی گلزارِ ہجری کے نجی اسکول میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کی تقریب کیپٹن گارڈن میں منعقد ہوئی

کراچی گلزارِ ہجری کے نجی اسکول میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کی تقریب کیپٹن گارڈن میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کراچی، نصر اللہ حمزہ تھے، جنہوں نے اسکول کے بہترین انتظامات اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو سراہا۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر اسکول کی پرنسپل، تحسین بشیر نے اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ، خصوصاً شمائلہ نور سمیت دیگر میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نصر اللہ حمزہ اور تحسین بشیر نے کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے، لہٰذا والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے سالانہ نتائج میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے