کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں شہدادکوٹ ستھ کے زیر اہتمام عید ملن تقریب منعقد ہوئی
تقریب کے شرکاء نے نورل بھورل ٹرانسپورٹ اور جیو پاک مدینہ کے عملے کی جانب سے مسافروں کے ساتھ مبینہ غیر اخلاقی رویے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔تقریب کی صدارت کراچیائٹس فورم کے چیئرمین سید طارق علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر بیرسٹر اختر جبار شیخ، صدرالدین قریشی، محمد اسلم کٹیاڻ، ایسٹ پریس کلب کے عبوری صدر جمیل احمد قاضی،جنرل سیکرٹری علی محمد بھٹو، سندھ دوست فورم کے چیئرمین آغا شاہ زمان، سندھ سبھا کے مرکزی رہنما سندھی حسین داہری، عبدالکریم چانڈیو، غلام نبی دایو، فتاح اللہ کھوکھر، ایس یو پی رہنما عبدالواحد مغیری ، غلام سرور بھٹی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ نورل بھورل ٹرانسپورٹ انتظامیہ اور جیو پاک مدینہ کے عملے کی جانب سے مسافروں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف رضاکارانہ آگاہی مہم اور بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مرحلے میں اس مہم کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کیا جائے گا اور متعلقہ اداروں سے رجوع کرتے ہوئے قانونی راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔تقریب میں سردار خالد شیخ، نور داہری، وقاص تنیو، علی رضا چانڈیو، بابر علی شیخ، علی رضا قریشی، عدیل پیرزادہ اور دیگر شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر بائیکاٹ مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔