چوتھے روز بھی احتجاج، محکمہ آبپاشی کے خلاف شدید نعرے بازی
نواب ولی محمد ملواہ شاخ کی بندش: کسانوں اور ایس ٹی پی کارکنوں کا چوتھے روز بھی احتجاج، محکمہ آبپاشی کے خلاف شدید نعرے بازی۔ کاشتکاروں اور سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے کارکنوں نے شاخ کی موری میں چوتھے روز بھی احتجاج کیا اور محکمہ آبپاشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر کسان رہنماؤں یوسف رند، دلبر کھوکر، ایس ٹی پی رہنماؤں علی نواز بروہی، اللہ بچاؤ رند اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں نے بندش کا بہانہ بنا کر ملوہ برانچ کا پانی مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔ پانی کی کمی کے باعث لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں سوکھ رہی ہیں جس سے کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف کسان پانی سے محروم ہیں تو دوسری طرف کرینوں کے ذریعے پکی شاخ میں کرین کے ذریعے صفائی کا عمل شروع کر کے جھوٹے بل بناکے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملواه شاخ م پانی چھورنے کا مطالبہ کیا ہ