علاقائی نیوز

پتوکی میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پتوکی نے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے

پتوکی میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پتوکی نے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فارمیسیوں کے چالان کر دیئے جبکہ مختلف ادویات کے نمونے بھی ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پتوکی ڈاکٹر بلال یسین نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر محمد سہیل اور چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب فیصل محمود کی ہدایات پر تحصیل پتوکی بھر میں کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران نارکوٹکس ادویات کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر تین میڈیکل فارمیسیوں کے چالان کیے گئے جبکہ کوالیفائیڈ پرسن موجود نہ ہونے پر مزید تین میڈیکل سٹوروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈرگ کنٹرولر کے مطابق مختلف میڈیکل سٹوروں کے کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ قصور کو بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد ادویات کے نمونہ جات ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی ارسال کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ نشہ آور ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے